66

عازمین حج کی صحت کے تحفظ کے پیش نظر حج تربیتی پروگرام عارضی طور پر معطل

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے پھیلائو کی وجہ سے عازمین حج کی صحت کے تحفظ کے پیش نظر عارضی طور پر تربیتی پروگرام کو وقتی طور پر معطل کیا گیا ہے تام مناسک حج کے فریضہ کی ادائیگی کے حوالے سے سوشل میڈیا کے ذریعے عازمین حج کی تربیت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔   جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حج 2020ء کے لئے انتظامات اپنے معمول کے مطابق جاری ہیں۔ عازمین حج کے تربیتی پروگرام کو وقتی طور پر معطل کیا گیا ہے کیونکہ کوروناوائرس کے پھیلائو کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی ہے اور ہمیں عازمین حج کی صحت کی حفاظت کے پیش نظر یہ فیصلہ کرناپڑاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام حاجی کیمپوں کو آگاہ کردیا ہے۔عازمین حج کو آگاہی سوشل میڈیا کے ذریعے جاری ہے اور حج 2020ء کے انتظامات کے حوالے سے سعودی عرب سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

Facebook Comments