تازہ ترین
صوبائی حکومت نے چھ افسرو ں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری
پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)صوبائی حکومت نے چھ افسرو ں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ٗ اعلامیہ کے مطابق سپیشل سیکرٹری ریگولیشن محکمہ سٹیبلشمنٹ خدابخش کو سپیشل سیکرٹری ہیلتھ اور ان کے پیش رو سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر سید فاروق جمیل کو اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صنعت حبیب اللہ کو تبدیل کرکے ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر تعینات کردیا گیا ہے۔ جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زکواۃ رحیم اللہ کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صنعت تعینات کردیا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ داخلہ حلیم شاہ کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایس اے پشاور زہر ہ نگار کوتبدیل کرکے ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔
Facebook Comments