تازہ ترین
انا للہ و انا الیہ راجعون سابق گورنر انتقال کر گئے
پشاور ( آوازچترال نیوز ) خیبرپختونخوا کے سابق گورنر افتخار حسین شاہ انتقال کر گئے، وزیراعلی محمود خان نے سابق گورنر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔افتخار حسین شاہ پاک فوج میں لیٹننٹ جنرل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے، گورنر کے پی کے علاوہ وزیر مواصلاتاور ترکی میں پاکستان کے سفیر بھی متعین رہے، سیاسی و فوجی شخصیات نے ان کی وفات پر اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے ،وزیراعلی کے پی محمود خان کا کہنا تھا کہ مرحوم کے غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے افتخار حسین شاہ کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے بھی دعا کی
Facebook Comments