108

ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر چترال کے زیر اہتمام پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈیمی پشاورکے تعاون سے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بونی میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ

چترال (نمائندہ آوازچترال) ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر چترال کے زیر اہتمام پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈیمی   پشاورکے تعاون سے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بونی میں  Care(ENC)کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ منعقدہوئی۔اس ورکشاپ میں کیٹگری ڈی ہسپتال بونی اوردوسرے ہسپتالوں کے ڈاکٹر،نرسسزاوردیگراسٹاف نے شرکت کی۔اختتامی پروگرام کے مہمان خصوصی میڈیکل سپرڈنڈنٹ ٹی ایچ کیوہسپتال بونی ڈاکٹرشہزادہ فیض الملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ ٹریننگ محکمہ ہیلتھ کے اسٹاف کے لئے انتہائی ضرور ی ہے جن کے انعقاد سے اسٹاف کوآگاہی کے ساتھ نئے موضوعات سیکھنے کوملے۔انہوں نے ڈی ایچ ڈی سی چترال کے مینجمنٹ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان کی کوششوں سے چترال جیسے پسماندہ علاقوں میں محکمہ صحت کے اسٹاف کوگھرکی دہلیز میں صحت کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ پروگرام سہولت کارگائیکالوجسٹ ٹی ایچ کیوہسپتال بونی ڈاکٹرزہرہ ولی نے بربسٹ فیڈنگ،کم وزن والے بچوں کی وجوہات اوردیگرموضوعات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پیدائش کے بعد، ہارمونز کی تبدیلیوں، کردار کی تبدیلی، بچے کی دیکھ بھال اور خاندانی مسائل میں مشکلات کی وجہ سے، ماؤں کو مزاج سے متعلقہ بیماریوں میں مبتلا ہونے کا زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے۔ پیدائش کے بعد کا ڈپریشن ماں کو ان کے بچے کی دیکھ بھال کی صلاحیت اور بچوں کی جسمانی صحت، ادران کی نشوونما کے ساتھ ساتھ جذباتی اور رویے کی نشونما کو متاثر کر تی ہے۔ اس لیے یہ پیدائش سے پہلے اور پیدائش کے بعد کی مدت کے دوران خواتین کی ذہنی صحت کی دیکھ بھال کرنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ کم عمری میں بچے کو غذائی کمی کی وجہ سے ذہنی و جسمانی نشوونما رک جاتی ہے جس کی وجہ سے بچے کی مستقبل کی زندگی اور تعلیمی سرگرمیوں میں شدید منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، چھوٹی عمر میں کمزور جسمانی بچے بڑی عمر میں پہنچ کر مختلف طبی اورنفسیاتی مسائل کا بھی شکار ہوجاتے ہیں جبکہ ایسے بچوں میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بھی شدید کمزور ہو جاتی ہے جبکہ غذائی کمی کا شکار خواتین کمزور بچوں کو جنم دیتی ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹرچترال ڈاکٹرارشاد احمداورسپرڈنڈنٹ ڈی ایچ ڈی چترال شاکرالدین نے ڈی ایچ ڈی سی کی طرف سے مہمان خصوصی، شراکاء ورکشاپ،پروگرام سہولت کار اوردوسرے مہمانون کاشکریہ اداکرتے ہوئے اپنی طرف سے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کی۔پروگرام کے آخرمیں مہمان خصوصی ڈاکٹرشہزادہ فیض الملک،ڈاکٹرسردارنواز ودیگرسینئرڈاکٹرزنے شرکائے ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیں۔

Facebook Comments