185

ہارون الرشید نے عمران خان کی حمایت پر معافی مانگ لی

لاہور(  آوازچترال نیوز ) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی حمایت پرکئی بار معافی مانگی، پھر معافی مانگتا ہوں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ زرداری صاحب یا میاں صاحب سے امید وابستہ کرلی جائے،عمران خان سے اختلاف ہے بغض وعناد نہیں، عمران خان کے حامیوں نے آج جی بھر کے گالیاں دیں، اللہ انہیں خوش رکھے۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری حماقت ہے۔ اسٹیبلشمنٹ اور کابینہ بھی حیران ہے۔ ساری دنیا کورونا کے عذاب میں ہے۔ بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں کا لہو بہہ رہا ہے اور انہیں یہ سوجھی۔ کرپشن  ہی مسئلہ ہے تو ملک ریاض  اور خسرو بختیار پہ عنایات کیوں؟ انصاف کا کوئی دوست ہوتا ہے اورنہ  دشمن۔ ہارون الرشید نے کہا کہ کون ذی شعور احتساب کی مخالفت کرے گا۔   میر شکیل الرحمان کی گرفتاری حماقت ہے۔ اسٹیبلشمنٹ اور کابینہ بھی حیران ہے۔ ساری دنیا کرنا کے عذاب میں۔ بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں کا لہو بہہ رہا ہے اور انہیں یہ سوجھی۔ کرپشن ہی مسئلہ ہے تو ملک ریاض اور خسرو بختیار پہ عنایات کیوں؟ انصاف کا کوئی دوست ہوتا ہے اورنہ دشمن۔   مگر اس نظام عدل ،حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا انصاف سے کیا تعلق۔ دل کے ہسپتال میں مریضوں اور ڈاکٹروں پر حملہ کرنے والے وکیلوں کے خلاف کارروائی کیوں نہ ہو سکی؟ مکرر عرض ہے کہ ملک ریاض اور خسرو بختار کیوں آزاد ہیں۔ طعنہ نہیں دلیل عنایت  کیجئے۔ انہوں نے اپنے مزید ٹویٹس میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت، اپوزیشن، میڈیا اور عدلیہ، علماء یا کاروباری طبقات، بالعموم  کسی میں خوف خدا ہے اور نہ اصول کی پاسداری ۔مخلص گمراہ اور متوکل برکت سے محروم نہیں ہوتا۔ ہم سب کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہئے۔ عذاب ہم۔ یہ کیوں ہے اور مسلسل کیوں؟

Facebook Comments