149

تعلیمی اداروں میں انتظامی عملہ کی آمد پر بھی پابندی عائد

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کیلئے تعلیمی اداروں کی 15دنوں تک بندش کے تحت تمام جامعات ٗ کالجوں اور سکولوں میں طلباء و طالبات کے ساتھ اساتذہ اور انتظامی عملے کی موجودگی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے ٗ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم اور محکمہ اعلیٰ تعلیم نے گزشتہ روز الگ الگ اعلامیے جاری کر دیئے ہیں جس میں ڈائریکٹریٹ ایجوکیشن ٗ ڈی ای اوز ٗ تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلروں ٗ کامرس اور جنرل کالجوں کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق15 دنوں کیلئے طلبا ؤ طالبات کو صرف چھٹیاں نہیں دی گئی ہیں بلکہ تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں نئے حکم ناموں میں کہا گیا ہے کہ سکولوں ٗ کالجوں اور جامعات میں اساتذہ اور انتظامی عملہ بھی حاضر نہیں ہوگا اور یہ ادارے مکمل طور پر پندرہ دنوں کیلئے بند رہیں گے۔

Facebook Comments