تازہ ترین

تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو مالی اختیارات تفویض

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔صو بائی حکو مت نے خیبر پختونخوا کے تمام تھانوں کے سربراہ (ایس ایچ او ز) کو مالی اختیارات تفویض کر دیئے ہیں یہ پولیس افسران اپنے تھانو ں کے پر اٹھنے والے سر کاری فنڈز کے استعمال میں خود مختار ہوں گے اس سے قبل ڈرائینگ اینڈ ڈسپرسنگ آفیسر کے اختیارات ایس ایس پی اور ڈی پی اوز کے پاس تھے ان اختیارات کی تھانو ں کی سطح پر منتقلی سے تھانو ں کے مالی مسائل حل ہو نے میں مدد ملے گی ٗ بتا یا گیا ہے کہ صو بائی محکمہ خزانہ نے اس ضمن میں اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس سے چیف سیکر ٹری ٗ آئی جی ٗ تمام ڈویژنل کمشنرز ٗ ہوم سیکر ٹر ی سیکر ٹری قانون اور تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے اعلامیہ کی رو سے تمام ایس ایچ اوز اب اپنے متعلقہ تھانو ں کے ڈرائینگ اینڈ ڈسپرسنگ آفیسر بھی ہوں گے اس ضمن میں اپنے اختیارات استعمال کر سکیں گے ایس ایچ اوز کو حاصل شدہ اختیارات کے تحت متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوز اپنے بل بنا کر براہ راست اے جی آفس کو بھیجے گا اور اس بل کے چیک ایچ ایس اوز کے نام براہ راست آئے گا جس سے تھانے کے پیٹرول ٗ بجلی اور دیگر یوٹیلٹی کے اخراجات کر نے کا مجاز ہو گا اس سے قبل یہ اختیارات ایس ایس پی اور ڈی پی اوز کے پاس تھے اور ایس ایچ اوز کو ان بلو ں کی وصولی کیلئے پولیس لائن کے سرخ فیتے سے گزرنا پڑتا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button