تازہ ترین
کوراغ کے مقام پر چترال شہر سے بونی جانے والی فلائنگ کوچ اور بونی سے چترال آنے والی سوزوکی جیپ میں تصادم اٹھار ہ سے زائد مسافر زخمی۔ تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے

چترال (نمائندہ آوازچترال) اپر چترال کے کوراغ کے مقام پر چترال شہر سے بونی جانے والی فلائنگ کوچ اور بونی سے چترال آنے والی سوزوکی جیپ میں تصادم کے نتیجے میں اٹھار ہ سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جن میں سوزوکی ڈرئیور عدنان مراد ساکنہ چوئنج مستوج شامل ہیں۔ زخمیوں میں سوزوکی جیپ کے مالک زار ولی شاہ اور ان کی بیٹی شامل ہیں۔ فلائنگ کوچ کے مسافروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی میں داخل کئے گئے ہیں جن میں سے بعض کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردئیے گئے جبکہ شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں داخل کئے گئے۔
Facebook Comments