میٹرک اور فنی تعلیمی بورڈ کے جاری امتحانات ملتوی

پشاور۔(آوازچترال رپور)خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کے فیصلے کی پیروی کرتے ہوئے مجاز حکام نے ایس ایس سی (میٹرک)سالانہ امتحانات فوری طورپر پندرہ دنوں کیلئے ملتوی کر دئیے ہیں۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات، بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ نے بھی صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے جاری امتحانات 15 دن کے لیے ملتوی کر دیئے ہیں. اس ضمن میں تمام متعلقہ طلبہ ہر پرنسپل صاحبان اور طلبہ کے والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فنی تعلیمی بورڈ پشاور کے ڈی کام/ ڈی بی اے پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے بقیہ پرچے اور شارٹ ہینڈ کورس کے فر سٹ ٹرم 2020 کے پرچے فوری طور پر 14 مارچ 2020 سے 15 دن کے لیے ملتوی کر دیے ہیں۔ جبکہ بقیہ پرچوں کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اس ضمن میں متعلقہ طلباء پندرہ دن بعد اپنے اپنے اداروں سے معلومات حاصل کر سکیں گے اور بورڈ کی ویب سائٹ www.kpbte.edu.pk پر بھی دیکھ سکیں گے اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ پشاور کی جانب سے کیا گیا