تازہ ترین

رائیونڈ کا تبلیغی اجتماع منسوخ

لاہور ( آوازچترال نیوز) ذرائع کے مطابق رائیونڈ کا تبلیغی اجتماع ختم کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے رائیونڈ تبلیغی اجتماع حکومت پنجاب کی درخواست پر عشاء کی نماز کے بعد ختم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اجتماع کے تمام حاضرین جن کی تعداد 30ہزار سے 35 ہزار تھی، مولانا ابراہیم کی اختتامی دعا کے بعد اپنے اپنے علاقوں کو روانہ ہو گئے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب رائیونڈ اجتماع کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اجتماع بارش کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تبلیغی مرکز کی انتظامیہ کا اعلان سامنے آیا ہے جس مین کہا گیا ہے "تمام احباب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مشورہ سے طے ہواہے کہ موسم کی خرابی اور پنڈال کے ناقابل استعمال ہونے کی وجہ سے آج مورخہ 12 مارچ بعد نماز مغرب مختصر بیان اور دعاء کے بعد جوڑ ختم کیاجارہاہے تاکہ مجمع اپنے اپنے گھروں میں بخیر وعافیت لوٹ جائیں ۔   تمام حضرات یہ اعلان نوٹ فرمالیں”۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس خدشات کے باعث اجتماع ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی، رائیونڈ تبلیغی اجتماع شروع ہوگیا تھا، لاہور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تبلیغی اجتماع کے منتظمین سے رواں سال اجتماع کو کرونا وائرس خدشات کے باعث ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی جسے منتظمین نے مسترد کر دیا تھا، لیکن اب یہ اجتماع ختم کردیا گیا ہے۔حکومت کا دعویٰ ہے کہ اجتماع کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے کی گئی درخواست کے نتیجے میں ختم کیا گیا ہے لیکن رائیونڈ کے تبلیغی مرکز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے اجتماع منسوخ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع میں پورے پاکستان سے لوگ قافلوں کی صورت میں وہاں آتے ہیں۔ پورے پاکستان سے آنے والے قافلے رائیونڈ کے تبلیغی مرکز میں کم و بیش تیس سے چالیس دن کام کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کرونا وائرس اب تک پوری دنیا کے 123 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ جب یہ جان لیوا وائرس اب تک متعدد زندگیاں بھی نگل چکا ہے۔ جبکہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button