خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں تعینات43ججوں کے تبادلے

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں تعینات 43ججوں کے تبادلوں اورتقرریوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں تبدیل ہونے والے ججوں میں 9ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ٗ11ایڈیشنل سیشن جج ٗ4سینئرسول جج اور19سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ شامل ہیں پشاورہا ئیکورٹ کے رجسٹرارخواجہ وجیہہ الدین کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججوں میں محمدفرحت اللہ خان کو بونیر ٗ محمدحامدمغل کو اپرکوہستان داسو ٗ حافظ نسیم اکبرکوصوابی ٗ صلاح الدین ٗ روزینہ رحمان اورمحمدارشد کوبطور اوایس ڈی پشاورہائی کورٹ تعینات کردیاہے اسی طرح حق نواز کوکولائی پالس اورصفی اللہ جان کوکرم تبدیل کردیاگیاہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججوں میں سے عثمان ولی کو ایبٹ آباد ٗ مس فریال ضیاء مفتی کوہری پور ٗ محمدعارف خان کو چترال ٗ محمدخان کو غازی ہری پور ٗ کاشف دلاورکولکی مروت ٗ میاں محمود کوبونیر ٗ ارباب سہیل حامدکوہری پور ٗ اعجازاحمدکومردان ٗ مس شبانہ محسود کو چارسدہ ٗ سیدافتخارشاہ کو ڈیرہ اسماعیل خان اورعطاء اللہ جان کو لاہورصوابی تبدیل کردیاہے تبدیل ہونے والے سینئرسول ججوں میں ندیم محمد کو بنوں ٗ سیدحسن رضا شاہ کو بطورسینئرریسرچ آفیسر پشاورہائی کورٹ ٗ احسان الحق کو ڈیرہ اسماعیل خان اورانعام خان کو صوابی تبدیل کردیاگیاہے تبدیل ہونے والے سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹس میں عبدالسلام خان کو شانگلہ ٗمحمدجمیل خان کوہری پور ٗ مس ماریہ وجاہت کو ڈائریکٹرہیومن رائٹس کمیشن ٗ مس صدرہ عظمت کوکوہاٹ ٗ مظہرحسین کو لاچی کوہاٹ ٗ محمدعاقب کوپشاورٗ قیصرشہزاد کو ملاکنڈ ٗ محمد ہارون کو ڈیرہ اسماعیل خان ٗ مس رابعہ عباسی کو صوابی ٗ سیداجلال حسین کومردان ٗ مس مدیحہ رحمان کو شانگلہ ٗ ثاقب خان کوصوابی ٗ مس نازیہ حسن کو پشاورٗ مس آمنہ حیدر کوبونیر ٗ مس ارم عائشہ کو صوابی ٗ عطاء الرحمان کو دیربالا ٗ عس عطیہ رفیق کو دیربالا ٗ مس سعدیہ ہارون کو سوات اورسلمان احمد کو بونیرتبدیل کردیاگیاہے۔