186

کوشٹ کے گاؤں سندراغ میں معمولی تکرار ایک شخص ہلاک اور ایک ذخمی

چترال (نمائندہ آوازچترال)اپر چترال کے کوشٹ کے گاؤں سندراغ کے مقا م پر پیر اور منگل کی درمیانی رات سندراغ بازار میں بیکری کے مالک افغان مہاجر اور مقامی نوجوان کے درمیان تکرار کے دوران افغان مہاجر کو چاقو کے زخم آئے جبکہ مقامی باشندہ امتیاز عرف گورو بعدازاں اپنے گھر کے قریب مردہ حالت میں پائے گئے۔ اس بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہ ہوسکے کیونکہ ٹیلی فون پر بار بار کوشش کے باوجود مقامی پولیس نے واقعے کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

Facebook Comments