تازہ ترینصحت

کراچی،PSLپرپابندی،تعطیلات بڑھانےکی تجویز

کراچی میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعدمحکمۂ صحت سندھ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پی ایس ایل کی طرز پر ہونے والے عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے اور تعلیمی ادارے طویل دورانیے تک بند رکھنے کی تجویز دینے کا فیصلہ کر لیا۔ کراچی میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس کے 9 کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی تعداد 13 ہو گئی ہے، اس نئی صورتِ حال کے حوالے سے محکمۂ صحت سندھ کا وزیرِ صحت کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سندھ میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد محکمۂ صحت سندھ نے صوبائی حکومت کو پی ایس ایل کی طرز پر ہونے والے عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے کی تجویز دے دی۔ اجلاس میں محکمۂ صحت سندھ نے عوامی اجتماعات نہ کرانے سے متعلق ایڈوائزری جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمۂ سندھ کے اجلاس میں ایئر پورٹ پر محکمۂ صحت کی ہیلتھ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جس کے ذریعے کراچی آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی جائےگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام نجی و سرکاری اسپتالوں میں فرنٹ لائن ڈیسک بھی بنائی جائے گی جو کورونا وائرس سے متعلق معلومات فراہم کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سےتمام تعلیمی اداروں کو لمبے دورانیے تک بند رکھنے کی سفارش بھی کی جائے گی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو گڈاپ میں قائم اسپتال میں طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ کراچی میںکورونا وائرس کے باعث پی ایس ایل کی طرز پر ہونے والے عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے کی تجویز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں پی سی بی کے اعلیٰ حکام سندھ حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام کراچی میں سندھ حکومت کے ساتھ اجلاسوں میں بھی شریک ہیں، حکومت کی جو بھی ہیلتھ ایڈوائزری ہو گی پی سی بی اس پر مکمل عملدرآمد کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ایک ساتھ کورونا وائرس کے 9 کیسز سامنے آنے کے بعد شہر میں کیسز کی تعداد 13 ہو گئی ہے، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر برائے تعلیم سعید غنی نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام سے پاکستان آنے والے کورونا وائرس کے مریض سے ملاقات کرنے والے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button