170

کاشتکاروں کے لئے خوشخبری ، یوریا کھاد کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق خسرو بختیار سے کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے ملاقات کی جس میں یوریا 50 کلوگرام بیگ کی قیمت 2040 روپے سے کم ہوکر 1665 روپے طے پا گئی ۔ملاقات میں کسانوں کے مسائل زیر غور آئے،وفاقی وزیر خسرو بختیارنے کسانوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی،ملاقات میں کھاد کی قیمتوں کے علاوہ کپاس کے مسائل پر بھی غور کیا گیا۔یوریا فی 50 کلو بیگ کی قیمت میں 375 روپے کمی واقع ہوئی،یوریا کی قیمت میں کمی جی آئی ڈی سی میں چھوٹ کی وجہ   سے ہوئی۔

Facebook Comments