109

بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والے ملازمین کیخلاف گھیرا تنگ

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم حاصل کرنے والے گریڈ 4سے گریڈ 16تک کے درجنوں افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں پہلے مرحلے میں گریڈ 17سے گریڈ 20تک 34افسران، خواتین پرنسپلز، اسسٹنٹ پروفیسرز کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے تھے اب دوسر ے مرحلے میں مختلف صوبائی محکموں کے گریڈ 4سے گریڈ 16کے 250سے زائد ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم حاصل کرنے والوں سرکاری افسران اورملازمین کو اپنے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے ڈسٹرکٹ افسران کی جانب سے شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں شوکاز نوٹسز میں انہیں د و ہفتے کے اندر اندر جواب دینے کی ہدایات کی ہے ذرائع نے بتایاہے کہ شوکاز نوٹسز کا جواب نہ دینے کے باعث ان کے خلاف مزید کاروائی عمل میں لائی جائیگی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے وصول کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے گریڈ 17سے اوپر کے افسران شوکاز نوٹس کا جواب آئندہ ہفتے اپنے متعلقہ محکموں کے سربراہوں کودینگے جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا

Facebook Comments