تازہ ترینکھیل

سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے ااقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ تاکہ سیاحت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کئے جا سکیں ۔.وزیرزادہ

چترال (  نمائندہ آوازچترال) چترال کے سیاحتی مقام کالاش ویلی بمبوریت میں ایک مہینہ پہلے شروع کیا جانے والا کیریک گاڑ ( سنو گالف) فیسٹول اتوار کے روز اختتام پذیر ہوا ۔ سینکڑوں افراد نے شیخاندہ بمبوریت کے برف سے ڈھکے میدان میں کھیل کا لطف اٹھایا ۔ جس میں شیخاندہ کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برون ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ اختتامی میچ کے مہمان خصوصی معاون خصوصی وزیراعلی خیبر پختونخوا وزیرزادہ تھے۔ جبکہ دیگر سرکاری آفیسران اورپاکستان تحریک انصاف کے کارکنان Image may contain: 9 people, people standing and outdoorبھی موجود تھے ۔ وزیرزادہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ وزیراعظم عمران خان سیاحت کو ایک انڈسٹری کے طورپرترقی دینے کی کو شیش رنگ لے آئی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم و شہزادی کیٹ کےدورہ چترال کی راہ ہموار ہوئی ۔ جس کے بہت مثبت نتائج دنیا کے سامنے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے ااقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ تاکہ سیاحت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کئے جا سکیں ۔ انہوں نے چترال کے مختلف پراجیکٹس کی تعمیرکیلئے وزیراعلی کی طرف Image may contain: 7 people, crowd and outdoorسے کئے گئے فنڈ کی منظوری کے حوالے سے حاضرین کو اگاہ کیا ۔ اورکہا ۔کہ معاشی طورپربد حال خزانہ تحریک انصاف کی حکومت کو ملی ۔ پھر بھی وزیر اعظم کی انقلابی اقدامات کی وجہ سے ملک مشکل حالات سے نکل کر خوشحالی کی طرف روان دوان ہے ۔ انہوں نے کہا ۔کہ ونٹر سپورٹس فیسٹول میں کریک گاڑ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔آیندہ اس کھیل کو کیلنڈر ایونٹ کے طور پر منانے کی کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہندوستان میں اقلیتوں پر قیامت بیت رہی ہے ۔جبکہ پاکستان میں اقلیتیں امن اور سکون کی Image may contain: mountain, sky, cloud, tree, outdoor and natureزندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے ہندوستان کی انتہا پسندی کی پر زور مذمت کی ۔ اور کہا ۔ کہ بھارت میں اقلیتوں کی زندگی عذاب بن گئی ہے ۔ قبل ازین شیخاندہ بمبوریت اور برون گاوں کے مابین میچ کا تماشائیوں نے زبردست لطف اٹھایا ۔ تاہم کامیابی شیخاندہ کے حصے میں آئی ۔ مہمان خصوصی وزیرزادہ نے کامیاب شیخاندہ ٹیم کو ایک لاکھ اور رنر اپ برون ٹیم کو پچاس لاکھ روپے نقد انعام اور ٹرافی تقسیم کی ۔ انہوں نے شیخاندہ کے دو مساجد کیلئے پانچ لاکھ اور تین لاکھ پچاس ہزار روپے سولر تنصیب کرنے ، مکین جال میں پرائمری سکول اور گرلز پرائمری سکول اور نہر و پائپ لائن کی تعمیر کااعلان کیا ۔

Image may contain: 1 person, outdoor and text

Image may contain: 8 people, people standing and outdoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button