637

ٹی ایم او افیس چترال کے۔ ٹی۔ او۔ آئی نور نواز کو فوری طور پر چترال سے تبدیل کرکے ان کے خلاف فوری انکوائری کی جائے۔ر ٹھکیدار اسوسی ایشن چترال

چترال( نمائندہ آوازچترال)ٹی اے چترال کے۔ ٹی۔ او۔ آئی نور نواز کو فوری طور پر چترال سے تبدیل کرکے ان کے خلاف فوری انکوائری کی جائے۔یہ بات ٹھکیداروں کے نمائندے جاوید اختر سنئیر نائب صدر ٹھکیدار اسوسی ایشن چترال شفیق الرحمن، تاج رسول۔رحمت آیاز۔ فضل ہادی۔احسان اللہ۔سہیل احمد۔ جہانذیب۔ امیر کمال اور دوسروں نے جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ مزکورہ آفیسرٹھکیداروں کو بے جا تنگ کرتا ہے۔دفتر میں بھٹکر ٹحکیداروں کے جیب ٹٹولتا ہے۔سرکاری ملازمیں کو سرمایہ فراہم کرکے ان سے ٹھکیداری کرواتا ہے۔احتجاج کرنے پردھمکی دیتا ہے۔کہ میں بلدیات کے مشیر کامران بنگش کا خاص آدمی ہوں کوئی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔انھون نے کہا کہ یہ شخص اپنا دستخط بھی مختلف طریقوں سے کرتا ہے۔بعد میں اس سے مکر جاتا ہے۔جوکہ اسکے کرپٹ اور جعل ساز ہونے کا ثبوت ہے۔ناجائز کمیشن لینے اور ٹھکیداروں کو بجا تنگ کرنے پر سابق تحصیل ناظم مستوج نے اسکی پٹائی کرکے اپنے دفتر سے نکالا تھا۔انھون نے مطالبہ کیا کہ16مارچ کو ہونے والے ٹینڈر منسوخ کرکے کسی دیانتدارآفیسر کے سربراہی میں کرائے جائیں۔انھوں نے کے پی کے وزیر اعلیٰ محمود خان اور وزیر اعلیٰ کے مشیر وزیر ذادہ سے اپیل کی ہے۔کہ مذکورہ شخص کو فوری طور پر چترال سے تبدیل کیا جائے۔ورنہ ٹھکیدار برادری ان کے خلاف راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائینگے۔