تازہ ترین

ٹاون ہال چترال میں ختم نبوت کے عنوان سے سیرت النبیﷺ کا انعقاد

چترال( نمائندہ آوازچترال )ڈسٹرکٹ انتظامیہ چترال کی طرف سے ٹاون ہال چترال میں ختم نبوت کے عنوان سے سیرت النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی اے سی چترال عبدالولی تھے۔ میزبانی کے فرائض ڈسٹرکٹ خطیب فضل مولی انجام دیے۔پروگرام میں بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کیں۔ تلاوت قران اور نعت خوانی کے بعدمفتی عتیق نے مختصراً قادیانیت کی تاریخ اور ختم نبوت کے تقاضوں پر گفتگو کی۔ پروفیسر جمیل نے اطاعت رسول ﷺ کے موضوع پر تفصیلی خطاب کیا۔ مولانا سلامت اللہ نے ختم نبوت اور اُمت کی ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اے سی چترال عبدالولی خان نے سیرت کے موضوع پر انتہائی معلوماتی گفتگو کی۔ آخر میں قاری عبد الجمال ناصر کے اختتامی اور دعایہ کلمات کیساتھ کانفرنس اختتام پذیر ہوا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button