183

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے 60 افسروں کی تقرریاں و تبادلے

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔صو بائی حکو مت نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے 60 افسروں کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ان ایس ڈی او سے چیف انجینئر کے عہدے کے افسران شامل ہیں- اعلامیہ کے مطابق چیف انجینئر سنٹرل محمدایوب کو چیف انجینئر پشاور ٗچیف انجینئر ایسٹ ایبٹ آباد اعجازحسین انصاری کو چیف انجینئر سنٹرل پشاور ٗ محمدعزیر کو چیف انجینئر نارتھ پشاور ٗ سپرنٹنڈنگ انجینئر عامر ندیم درانی کوایم ڈی خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی اور ان کے پیش رو احمد نبی سلطان کوچیف انجینئر ایبٹ آباد ٗ چیف انجینئر نارتھ پشاور محمدطارق کو چیف انجینئر پی ایم آئی یو پیپرا ایبٹ آباد تعینات کیا گیا ہے اسی طرح صو بے بھر میں تعینات 38 ایس ڈی اوز اور 26 ایکسینز کو بھی تبدیل کیاگیا ہے۔

Facebook Comments