تازہ ترین

میاں نواز شریف اور عمران خان دونوں سلیکٹڈ ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد۔(آوازچترال رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرح میاں نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھے، دونوں ایک ہیں، پارلیمنٹ کو عزت نہیں دیتے، موجودہ حکومت ٹھیکے پر آئی تھی جو پوا ہو گیا اب6ماہ میں چلی جائے گی، ٹھیکے کی حکومت بیرونی ایجنڈا پر چلانے والی ہوتی ہیں اب ٹرمپ کی الیکشن مہم کو چلا رہی ہے۔ہفتہ کوچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کا ٹھیکہ پورا ہو چکا یہ 6 ماہ میں چلی جائے گی، حکومت ٹھیکے پر لی گئی ہے، اس کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے اور جب حکومت ٹھیکے پر ملے تو وہی کرتی ہے جو ٹھیکہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پاور شیئرنگ فارمولا نہیں اپنائیں گے، حکومت میں آئے تو اس پاور شیئرنگ پر نظرثانی کریں گے جبکہ پاور شیئرنگ کیلئے کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ بلاول زرداری نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے پارلیمنٹ اور سویلین بالادستی قائم کی لیکن بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کو ہی استعمال کرتی ہیں، مودی کے بعد اب ٹرمپ کی الیکشن مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پہلے نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھے، ن لیگ بھی عمران خان کی طرح پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی ہے، اپوزیشن لیڈر کا کردار اہم ہے، امید ہے شہباز شریف جلد وطن واپس آئیں گے۔ بلاول زرداری نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو جب ضرورت پڑی تو لیڈر ہی غائب ہو گئے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button