128

پریزویشن آف کھوار فوک ٹیونز اینڈ سینئر اسپورٹس گالا کاافتتاح معاون خصوصی برائے اقلیتی وزیر زادہ نے .مہماں خصوصی سابق وفاقی وزیر واجد بخاری تھے۔

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز )  چترال یوتھ فورم ،کھوارفوک بینڈ، کھوار قلم قبیلہ اور پی این سی اے کی باہمی شراکت داری سے شہراقتداراسلام آباد میں ۱۵ فروری بروزہفتہ کو اس شاندار اور رنگا رنگ پروگرام کا باقاعدہ آغاز اسلام آباد پی این سی سنٹرمیں ہوا،یہ پروگرام تین حصوں میں ترتیب دے د ی گئی تھی ،پہلے حصے میں چترال فٹبال ،کرکٹ،ولی بال،بیٹمیٹن،اور دوسرے آوٹ ڈور کھیلوں کے مقابلے شامل تھے۔جبکہ اس شاندار پروگرام کے دوسرے حصے اور تیسرے حصے میں چھترارکھوارموسیقی،محفل مشاعرہ، اس پروگرام کا حصہ تھا، پریزویشن آف کھوار فوک ٹیونز اینڈ سینئر اسپورٹس گالا کاافتتاح معاون خصوصی برائے اقلیتی امور جناب وزیر زادہ نے چترال فٹبال اکیڈمی میں کیا۔ جبکہ ثقافتی پروگرام کے مہماں خصوصی سابق وفاقی وزیر واجد بخاری تھے۔ اس رنگا رنگ پروگرام میں چھترار کے لوگ گانے پہلی مرتبہ انگریزی زبان اور اردو میں ترجمعہ کر Image may contain: 2 people, people standing and outdoorکےپیش کئےگئے،ثقافتی ٹیم نے اس پروگرام میں چھترار کے سینیر فنکاروں نے چترال کے نایاب ہونے والے قدیم ایام کے ثقافتی حصوں کو تازہ کیا جس میں پھستک،ژورو گوڑوتین،گیئے گیئے ھوپ گیئے، اور ساتھ قوق نوس کی لوگ گیت کہانی،نانو بیگال،یارمن ہامین،غورو بھی اس پروگرام کا حصہ تھا،چھترارکے سینیر فنکاروں نے اس پروگرام میں چترال کے یہ قدیم ایام کے ثقافتی گیت گا کر اس پروگرام کورونق بخشی،اس ثقافتی پروگرام میں چترال کے سنیر فنکار،چیرمین سلطان غنی ،بابا فتح الدین،محمد حسن،میرزہ علی جان،غیرت الدین،مقصود علی شاہ، ، پناہ علی شاہ،شجاع الحق نے اس پروگرام میں شرکت کی اور اس پروگرام میں انھیں خاص طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ محفل مشاعرہ میں چترال کے نامور شعرا نے شرکت کی جس میں فضل الرحمن شاہد،افضل اللہ افضل،ذاکر زخمی،صاحب آسرا،ظفراللہ پراوز،شیرزاد علی حیدر،سرور سورور،علاوالدین عرفی نے رونق بخشی،جبکہ قوق نوس لوگ گیت کو شاہ اف پرکوسب نے گا کر خوب داد حاصل کی، اور پھستک کی سربراہی بالیم لاسپور کے متحرک نوجوان قاضی شیر اعظم نے کی۔ چترال یوتھ فورم ، کھوار فوک بینڈ اور کھوار قلم قبیلہ کے زیر اہتمام منعقد اس پروگرام کا اصل مقصد پریزویشن آف کلچر تھا، اس پروگرام میں ثقافتی شو کے ساتھ ساتھ اسپورٹس گالہ بھی اس پروگرام کا ایک حصہ تھا، اسپورٹس میں چترال سمیت گلگت سے کل 7 ٹیموں نے شرکت کی فٹبال میچ چترال ایٖف سی اور چترال ٖٹاون ایف سی کے مابین کھیلا گیا، اس شاندار اور دلچسپ مقابلے میں چترال ایف سی کی ٹیم نے دو صفر سے ٹرافی اپنے نام کرلی۔جبکہ دوسرے فٹبال میچ میں پشاور ایف سی اور یاران ایف سی کے مابین ایک کانٹادار مقابلہ ہوا جس میں پشاور ایف سی سینر کی ٹیم نے ایک صفر کے مقابلے میں جیت اپنے نام کر لی،اس کے علاوہ اور بہت مقابلے ا س پروگرام کا حصہ تھے ، اس شاندار پروگرام کےمہمان خصوصی سی ڈی اے ڈائریکٹر میڑوپولیٹنٹن اسلام آباد جناب شھزاد چوہدری صاحب تھے Image may contain: one or more people, people standing and outdoor۔اس پروگرام کے اختتامی کلام میں مہمان خصوصی نے چترال کے نوجوانوں اور پروفشلنز کو ایک ساتھ ا یک پلیٹ فارم میں دیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا ۔ چترال یوتھ فورم کی سرپرستی اسلام آباد میں مقیم چترالی پروفشنیلز کرتےہیں،یہ فورم نہ صرف کھیلوں کی میدان میں اپنی بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں چترال کی نمایندگی کر تے ہیں۔جس خاص کر صحت اور تعلیم کے شعبے میں ان کی خدمات کا کہانی انمول ہے۔ اس رنگا رنگ اور شاندار پروگرام کے آخر میں چترال یوتھ فورم کے صدر آصف علی تاج صاحب نے سی وائی ایف کی جانب سے تما م مہمانوں اور شایقین کا شکریہ ادا کیا ۔دونوں ایونٹ کے آخر میں کلین انیڈ گرین پاکستان کے سلسلے میں چپس فاونڈیشن کے والنٹریز نے واک کئے۔

Image may contain: 1 person, standing and outdoor