129

چترال کے انتہائی خوبصورت سیاحتی مقام مڈک لشٹ میں تین روزہ سنو سپورٹس فیسٹول کا آغاز

 چترال ( نمائندہ آوازچترال) چترال کے انتہائی خوبصورت سیاحتی مقام مڈک لشٹ میں تین روزہ سنو سپورٹس فیسٹول کا آغاز ہو چکا ہے ۔ یہ فیسٹول ہندوکُش سپورٹس کلب کے زیر اہتمام ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا ، گلاف ، منسٹری آف اینوائرنمنٹ ، سیکی فیڈریشن اور ونٹر سپورٹس فیڈریشن کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ فیسٹول میں بڑی تعداد میں ملکی ، غیر ملکی اور مقامی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ اور ملک کے کئی شہروں سے سیاح اسکیٹنگ اور مدک لشٹ کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں پہنچ گئے ہیں ۔ فیسٹول کے منتظم و صدر ہندو کُش سپورٹس ایسو سی ایشن شہزادہ ہشام الملک نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ جوائنٹ سلالیم میں مقامی کھلاڑی پہلی مرتبہ اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ اسی طرح مقامی طور پر لکڑی سے تیار شدہ سامان سے سکیٹنگ ، آئس سکیٹنگ ، آئس ہاکی اور اسکیٹنگ کے مقابلے شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مڈک لشٹ نہایت ہی خوبصورت اور پُر امن علاقہ ہے اور لوگ انتہائی طور پر تعاون کرنے والے ہیں ۔ اسی لئے ہم نے گذشتہ سال کئی عرصے بعد اس کھیل کو دوبارہ زندہ کیا ۔ یہاں Image may contain: 2 people, snow, outdoor and natureکے مقامی کھلاڑیوں کو نیلتر میں لے جا کر ٹریننگ دی ۔ آج وہ بہترین کھلاڑی ہیں ۔ اور دوسرے لڑکوں کو تر بیت دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گذشتہ سال چار سو سے زیادہ مقامی کھلاڑیوں نے اس میں حصہ لیا تھا ۔ لیکن امسال پچیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کو موقع دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ انٹر نیشنل کھلاڑی شوقیہ طور پر اس میں حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا ، سیکی فیڈریشن ، ونٹر سپورٹس فیڈریشن ، منسٹری آف اینوائرنمنٹ ، گلاف ،ڈپٹی کمشنر چترال اور مقامی کمیونٹی کا شکریہ ادا Image may contain: one or more people, snow, outdoor and natureکیا ۔ کہ اُن کے تعاون سے فیسٹول کا انعقاد ممکن ہوا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم مڈک لشٹ میں برف سے تعلق رکھنے والے تمام کھیلوں کو ترقی دینا چاہتے ہیں ۔ تاکہ یہاں سے اعلی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی پیدا ہوں اور وہ ملکی و بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لے سکیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اسکیٹنگ کیلئے سامان ونڑ سپورٹس فیڈریشن نے اُنہیں مہیا کی ہے ۔ صدر لوکل کونسل نذیر احمد نے کہا ، کہ عرصے بعد اس کھیل کو مڈک لشٹ میں دوبارہ زندہ کیا گیا ہے ۔ اور یہ ہندو کُش سپورٹس کلب اور موجودہ حکومت کی طرف سے سیاحت کو Image may contain: 8 people, people standing and outdoorفروغ دینے ی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ اس کھیل کی بدولت ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اعلی شخصیات اور سیاح آتے ہیں ۔ ہمارے مسائل سے اُ نہیں آگاہی ہوتی ہے ۔ خصوصا سردیوں میں مڈک لشٹ کے راستے بند ہوتے ہیں ۔ اور زیادہ تر مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اس کی صفائی کرتے ہیں ۔ اس فیسٹول کی وجہ سے روڈ کھلا رکھنے کیلئے انتظامیہ نے اقدامات کئے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کھیل ہمارے لئے نیا نہیں ہے ۔ ہمارے آباو اجداد انگریز آفیسروں کے ساتھ یہاں کھیلا کرتے تھے ۔ لیکن بعد آزان اس کی سرپرستی نہ ہونے کے باعث یہ منقطع رہا ۔ اب اس کی دوبارہ بحالی سے رونقیں بحال ہوئی ہیں ۔ اور اس کا سہرا شہزادہ ہشام الملک صدر ہندوکُش سپورٹس کلب کے سر ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سیاحوں کی Image may contain: 4 people, mountain, sky, snow, outdoor and natureآمد سے مقامی مصنوعات کی خریداری سے مثبت اثرات رونما ہو رہے ہیں ۔ ہوم گیسٹ ہاوئسز سے لوگوں کی آ مدنی ہو رہی ہے اور کاروبار کو فروغ ملا ہے ۔ نیز مختلف سیاحوں سے تعلقات استوار ہو رہے ہیں ۔ جن کی بدولت نوجوانوں کی ذہنی اور فکری صلاحیتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومت نے اس علاقے کو سیاحتی مقام قرار دے کر

اس کی سڑکوں اور دیگر سیاحتی انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے پانچ ارب روپے کی منظوری دی ہے ۔ جس کیلئے ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔

Image may contain: 11 people, people standing and outdoor