54

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سمبلی میں اراکین کے جمع کئے جانے والے گوشواروں کی چھا ن بین شروع کردی

پشاور(آوازچترال نیوز ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سمبلی میں اراکین کے جمع کئے جانے والے گوشواروں کی چھا ن بین شروع کردی ہے اور گوشواروں کی ابتدائی چھان بین کے بعد صوبے کی ایک اہم شخصیت کے اثاثے سب سے زیادہ ہیں خیبر پختونخوا اسمبلی کے تاحال بیس اراکین اسمبلی کی رکنیت اثاثوںکے گوشوارے جمع نہ کرنے پر معطل ہے جبکہ جن اراکین اسمبلی کی جانب سے اثاثوں کے گوشوارے جمع کئے گئے ہیں ان کے اثاثوں کے گوشواروں کی چھان بین کی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے اب تک جمع کئے جانے والے اراکین کے گوشواروں میں بعض اراکین کے گوشوارے زیادہ ہیں اور ان کے اثاثے کروڑوں روپے کے ہیں جبکہ بعض اراکین اسمبلی کے گوشوارے انتہائی کم ہے صوبائی اسمبلی کے ایک اہم شخصیت سمیت بعض وزراء کے اثاثے کروڑوں روپے تک پہنچ چکے ہیں