252

ای او بی آئی پنشنرز کیلئے خوشخبری، بقایا جات بھی ملیں گے

اسلام آباد۔ ای او بی آئی پینشنرز کو اب پینش ساڑے 8ہزار روپے ملے گی، ادارہ 6ہزار روپے کے بقایا جات بھی ادا کرے گا۔حکومت نے پینشن میں 2ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا تھا جس پر عمل درآمد جنوری 2020سے ہونا ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اس کے نوٹفیکشن جاری کیا جائے گا جس کے بعد پیشنرز کو ساڑے 8ہزار روپے کے علاوہ 6ہزار روپے کے بقایاجات بھی دیئے جائیں گے۔موجودہ حکومت ای او بی آئی پینشن میں 60فیصد اضافہ کرچکی ہے، دو سال میں پینشن 5250روپے سے بڑھ کر اب 8500روپے ہوچکی ہے۔ اس وقت ای او بی آئی پینشنرز کی کل تعداد 4لاکھ ہے جس کے لئے حکومت کو ماہانہ 3 ارب روپے کی رقم جاری کرنا ہوتی ہے۔