71

صوبہ بھر میں 4کروڑ پودے لگاکر نیا ریکارڈ قائم کرنیکی تیاریاں

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبرپختونخواحکومت نے 23 فروری کو صوبہ بھر میں بیک وقت چارکروڑ پودے لگاکر نیا ریکارڈ قائم کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم کے ساتھ پہلے ہی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوچکے ہیں جس کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں کے ہرطالبعلم پر دس پودے لگانے کاپابند بنادیاگیاہے ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کے سکولوں کالجوں اوریونیورسٹیوں میں طلبہ وطالبات کی تعداد چالیس لاکھ کے لگ بھگ ہے یوں ان کے تعاون سے صوبہ میں ایک ہی رو ز چارکروڑ تک پودے لگانے کاہدف مقر ر کیاگیاہے۔ جو ایک ریکارڈ ہوگا اس حوالہ سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں دریں اثناء خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے محکمہ جنگلات کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کے رواں سال صوبہ میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ نہ صرف لوگوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آسکے بلکے معیشت بھی مستحکم ہو سکے یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی اس موقع پر چیف کنزرویٹر ایبٹ آباد ریجن ٹو ہزارہ اظہر علی،  چیف کنزرویٹر ملا کنڈ ریجن تھری نیازعلی اور دیگر فارسٹ آفیسر ز بھی موجود تھے اجلاس میں صوبائی وزیر کو شجر کاری مہم میں عوام و خواص، سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی اداروں کو پودا جات کی تقسیم انتظامات اور بہتر منصوبہ بندی سے آگاہ کیا گیا۔  صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت جنگلات کے فروغ کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے لہذا جنگلات کے پھیلاؤ کے لیے ضروری ہے کہ عوام الناس اور تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے شجرکاری کو اپنا شعار بنائیں اور تمام بنجر اراضی کو درختوں سے آباد کر آئے کیونکہ جنگلات قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں۔ جن کے فروغ کے ساتھ ساتھ ان کے تحفظ اور دیکھ بال بھی نہایت ضروری ہے۔