194

تین ڈپٹی کمشنر ز سمیت 10 افسروں کی تقرریاں وتبادلے

 پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔صو بائی حکو مت نے دس افسروں کی تقرریوں و تبادلو ں کے احکامات جاری کئے ہیں اعلامیہ کے مطابق ایم ڈی فارسٹ ڈیو یلپمنٹ کارپوریشن محمد زبیر اصغر قریشی کو ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اربن پالیسی یونٹ ٗ اپنی تعیناتی کے منتظر خان کو ایم ڈی فارسٹ ڈیو یلپمنٹ کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے ٗروبینہ صمد کو پرنسپل جی جی ڈی سی پنج پیر صوابی ٗ مسرت پر وین کو پرنسپل جی جی ڈی سی درازندہ ٗ روبینہ شفیق کو پرنسپل جی جی ڈی سی مانسہرہ ٗ در شہوار کو پرنسپل جی جی ڈی سی مانکی ٗ شاکیلہ نادر ایسو سی ایٹ پروفیسر جی جی ڈی سی نمبر ایک حیات آباد تعینات کیا گیا ہے  ٗڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ریحان گل خٹک کو ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اور ان کے پیش رو اقبال حسین کو محکمہ سٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کر نے کا حکم ٗڈائریکٹر ایکسائز خالد خان کو ڈپٹی کمشنر کوہستان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یاسر علی خان کو ڈپٹی کمشنر تور غرتعینات کیا گیا ہے۔