78

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں اجلاس۔ ضیا ء الرحمن کا ماروا نیا صدر منتخب

چترال( نمائندہ آوازچترال)ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں  ایک اہم اجلاس ماروا کا انعقاد ہوا۔ چونکہ پرانی کابینہ کی مدت ختم ہوچکی تھی اس لئے نئے صدر کی تعین کے لئے شرکاء سے مشاورت کے لئے اجلاس بلایا گیا تھا۔اجلاس میں کثیر تعداد میں ماروا کے ممبران نے شرکت کی اور سابقہ کابینہ کی کارکردگی کو سراہا گیا اور متفقہ طور پر نئے صدر کیلئے ضیاء الرحمن کا نام تجویز کیا گیا اور ضیاء الرحمٰن بلا مقابلہ صدر MARWA چترال منتخب ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر ضیاء الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ MARWAایک بہترین ادارہ ہے جس میں تقریباً پورے پاکستان سے 5 لاکھ کے قریب تعلیم یافتہ نوجوان اس فیلڈ سے منسلک ہو کر اپنے خدمات پیش کر رہے ہیں اور صحت مند معاشرے کے خواب کو لیکر برسرپیکار ہیں اُنہوں نے کہا کہ چترال ایک پسماندہ علاقہ ہے جلد ہی دورافتادہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا بندوبست کیا جائے گا تاکہ غریب عوام اس سے مستفید ہوں۔ نئے کابینہ کی تشکیل کے بعد ضرورت مند مریضوں کے لئے مفت ادویات اور Blood Donation کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ چترال میں تقریباً 150 سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اس روزگار سے وابستہ ہیں اور اپنی پوری خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔ بحیثیت صدر اُنہوں نے اپنی کابینہ کو لیکر کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے کا یقین دلایا اور ان پر اعتماد کرنے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔