تازہ ترین

چترال گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم محراب حسین ولد شیر غُلام نے اسلامیہ کالج پشاور سے بی۔بی۔ایس میں گولڈ میڈل کا اعزاز حاصل کیا ہے

چترال (نمائندہ آوازچترال)اپژ گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم محراب حسین ولد شیر غُلام نے اسلامیہ کالج پشاور سے بی۔بی۔ایس۔ (بیچلر ان بزنس اسٹڈی) میں گولڈ میڈل کا اعزاز حاصل کیا ہے جسے انہوں نے 29 جنوری 2020 کو اسلامیہ کالج پشاور کے سالانہ کانوکیشن کے موقع پر وصول کیا ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محراب حسین نے بتایا کہ انہوں نے سال 2018 میں اسلامیہ کالج سے گریجویشن کیا،2019 میں گولڈ میڈل ایوارڈ کے لئے نامزد ہوا اور اس سال جنوری کو یہ ایوارڈ حاصل کیا۔اپنی تعلیمی کیریئر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے محراب حسین نے بتایا کہ وہ انہتائی کھٹن حالات میں سخت اور مسلسل محنت کے بعد اس مقام پر پہنچا ہے۔پرائمیری سے کلاس ہشتم تک سرکاری سکول میں پڑھا اس کے بعد پرائیوٹ سکول پامیر پبلک سکول گرم چشمہ میں جب داخلہ لیا تو انگلش میڈیم نصاب کو پڑھنے میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم سخت محنت اور جہدوجہد کی وجہ سے میڑک کا امتحان سن 2011 میں 62 فیصد نمبرون سے پاس کرنے میں کامیاب ہوا۔ میٹرک کے بعد کامرس کی تعلیم حاصل کرنے کا شوق تھا سو چیمبرکالج گرم چشمہ میں ڈی کام میں داخلہ لیا اور 2013 میں 76 ٪ نمبرون کے ساتھ ڈسٹرکٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کیا۔اور پھر اُسی کالج سے 2016 میں 62 فیصد نمبرون کے ساتھ بی۔کام کا امتحان پاس کیا۔اس کے بعد مذید تعلیم حاصل کرنے کے لئے پشاور چلا گیا چونکہ گھر کے مالی حالات بھی اچھے نہیں تھے اور پھر پشاور کا اجنبی ماحول گھر سے دوری اور پردیسی یہ تمام حالات مگر میں نے ہمت نہیں ہارا اور ان تمام حالات کے باوجود میں نے اللہ کا نام لیکر تعلیم جاری رکھا اور اسلامیہ کالج پشاور میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوا۔ اس معاملے میں میرے والدین کا کردار انتہائی مثبت رہا اور انہون نے ہر مشکل میں خود تکلیف برداشت کرکے میری اعانت جاری رکھی اور ان کے تعاون اور اپنی مسلسل سخت محنت سے آج اس مقام پر پہنچا ہوں۔ انہوں نے مذید کہا کہ ابتدا میں مجھے محنت اور محنت کے عوض اللہ کی مہربانی کا اتنا یقین نہیں تھا مگر آہستہ آہستہ مجھے احساس ہوتا گیا کہ محنت کے عوض اللہ تعالی اپنا خاص کرم ضرور کرتا ہے اور آج مجھے اس بات کا پکا یقین ہوچُکا کہ جب انسان مستقل مزاجی سے مسلسل محنت کرے تو اس کے عوض رب کائناب اپنی مہربانیوں کا خزانہ کھول دیتا ہے۔ اور انسان جتنا محنت کرتا ہے اس کا عوض اسے ضرور مل جاتا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button