128

شریف فیملی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کی حکومت کو نہیں گرائیگی

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز)  شریف فیملی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کی حکومت کو نہیں گرائیگی، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کی حکومت کو نہیں کرایئنگے۔ اںھوں نے بتایا کہ شریف فیملی کا کہنا ہے کہ ابھی پاکستان پیپلز پارٹی اور انکی پارٹی، ایک پیج پر نہیں ہیں، اس لیے حکومت کو گرانے کی کوشش نہیں کی جائیگی۔انکا مزید کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کسی بھی وقت تینوں پارٹیوں کے خلاف احتجاج کر سکتے ہیں۔   نواز شریف اور شہباز شریف فیملی نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان حکومت کو گرانے کی کوشش نہیں کی جائے گی، عارف حمید بھٹی کی خبر     واضع رہے کہ اس سے قبل ذرائع نے یہ بتایا تھا کہ لندن میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا نیا ہدف وفاق نہیں ہو گا بلکہ تمام تر توجہ پنجاب کی طرف ہوگی۔   پنجاب میں حکومت بنا لینے کےبعد مرکز میں حکومت بنائی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بتایا گیا تھا کہ مرکز میں حکومت بنانا مشکل ہے جبکہ پنجاب میں اس پر کام آسان ہو جائیگا۔ مسلم لیگ ن کے کہنا تھا کہ وہ پنجاب کے سیاسی اور انتظامی معاملات کی باریکیوں کو خوب جانتی ہے اور صوبے میں ان ہاؤس تبدیلی وفاق کے مقابلے میں آسان ہوسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنائی جائے تو وفاق میں موجودہ حکومت کو ٹف ٹائم دیا جاسکتا ہے، پنجاب میں تبدیلی کے بعد مرکز میں بھی تبدیلی کا جائزہ لیا جائیگا۔ اب سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے یہ انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کی حکومت کو نہیں کرایئنگے، شریف فیملی کا کہنا ہے کہ ابھی پاکستان پیپلز پارٹی اور انکی پارٹی، ایک پیج پر نہیں ہیں، اس لیے حکومت کو گرانے کی کوشش نہیں کی جائیگی۔

Facebook Comments