134

دروش میں مقیم چائینز شہری میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بارے شوشل میڈیا میں خبر کی کوئی حقیقت نہیں۔. ڈی سی چترال

چترال( نمائندہ آوازچترال ) پیر کے روزسوشل میڈیا پر چائنیز شہری جو کہ دروش مقیم ہے کے کرونا وائرس کی تشخیص کے بارے میں خبر چلی تھی۔جس پر کاروائی کرتے ہوئے پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر دروش کا دورہ کیا۔ جہاں پر معلوم ہوا کہ چائینز شہری پیٹ کے درد میں مبتلا ہے۔ اور کسی بھی قسم کی وائرس میں مبتلا نہیں۔ ڈی سی نے موقع پر میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی کہ بیمار کے علاج معالجےکا خاص خیال رکھا جائے، اُنہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کے پرپیگینڈوں کو سنجیدہ نہ لیں۔ اور جس نے بھی اس قسم کا بے بنیاد افواہ پھیلایا ہے اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔