تازہ ترینصحت

پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ 37 ہزار افراد نے اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا۔

اسلام آباد( آوازچترال نیوز)وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ 2020 کی پہلی انسداد پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ 37 ہزار افراد نے اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا۔ ہفتہ کو کرونا وائرس سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت نے کہا کہ اس سال 2020 میں پاکستان میں آٹھ پولیو کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد گزشتہ سال 137 تھی تاہم ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا کہ اس سال کے ابتدائی 6 ہفتوں کے پولیو کیسز پر ہمیں فکر مند نہیں ہونا چاہیے۔ڈاکٹر   ظفر مرزا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان گزشتہ دو ہفتوں میں پولیو سے بچاؤ کی مہم میں بہتری آئی ہے، پولیو کیسز میں وقت کے ساتھ ساتھ کمی آئے گی۔وفاقی وزیر صحت نے یہ بھی انکشاف کیا ہے گزشتہ سال اپریل میں 14 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button