199

صوبے بھر کے ہسپتالوں میں نئی ریٹائرمنٹ پالیسی نافذ

پشاور(آوازچترال نیوز)۔صوبائی حکومت کی ہدایت پر پشاور  سمیت صوبے بھرمیں 8 خود مختار ہسپتالوں میں نئی ریٹائرمنٹ پالیسی نافذ کر دی گئی ہے ٗ محکمہ صحت کی جانب سے پشاور سمیت صوبے کے آٹھ میڈیکل ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہوں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ ایم ٹی آئی پالیسی میں ترامیم کی جا رہی ہیں ٗجس کے مطابق صوبائی حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال سے بڑھا کر 63سال کردی ہے اورتمام ایم ٹی آ ٹی ہسپتالوں کے ملازمین پر نیا قانون لاگو ہوگا ٗ جس کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

Facebook Comments