تازہ ترین

تحریک انصاف کی حکومت بچانے کے لیے پیپلز پارٹی میدان میں آ گئی

اسلام آباد (آوازچترال نیوز )   تحریک انصاف کی حکومت بچانے کے لیے پیپلز پارٹی میدان میں، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت کو گرنے نہیں دے گی، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ مرکز میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو گرنے نہیں دے گی۔انھوں نے بتایا کہ پی پی پی کی جانب سے یہ عمران خان کو یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی حکومت کی نمبر گیم کو گرنے نہیں دے گی اور ہر حال میں موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی اور اسمبلی کو چلانے اور قانون سازی میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔  انھوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا کہ آئی جی مشتاق مہر ہی ہونگے۔ انکا مزید بتانا ہے کہ یہی وجہ ہےکہ وزیراعظم عمران خان چوہدری شجاعت اور ایم کیو ایم سے نہیں مل رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی وفاق میں حکومت بہت زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے بھی ایک اہم فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ لندن میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت کو ابھی کچھ نہیں کہے گی اور تمام تر توجہ پنجاب کی طرف مرکوز کی جائیگی۔یہ واضع کردیا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پنجاب کے سسٹم سے اچھی طرح واقف ہے اور ہر طرح کی باریکیوں سےآگاہ ہے۔ اس لیے یہ بہتر ہے کہ پہلے پنجاب میں حکومت بنائی جائے اور پھر وفاق کی طرف جایا جائے۔ اس حوالے سے اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے یہ کہا ہے کہ وہ وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت کا بھرپور ساتھ دے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button