66

کریم آباد کے علاقے مداشیل میں آتشزدگی کی وجہ سے گھرجل کرراکھ کا ڈھیر بن گیا

کریم آباد ( نمائندہ آوازچترال) کریم آباد کے علاقے مداشیل کے رہائشی محمد حسن ولد خوش نظار کا گھر گزشتہ شب آتشزدگی کی وجہ سے جل کرراکھ کا ڈھیر بن گیا۔ محمد حسن مزدوری کے سلسلے میں چترال سے باہر ہے جبکہ آتشزدگی کے دوران گھر میں ان کی بیوی ایک بچے کے ساتھ سو رہی تھی۔ آتشزدگی کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتایا جاتاہے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ گھر والوں کو پتہ ہونے تک آدھا گھر جل چکا تھا۔ محمد حسن کی بیوی اور بچے نے بہت مشکل سے جان بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جان بچانے کی کوشش میں دونوں بری طرح جھسل گئے ہیں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں زیر علاج ہیں۔ علاقے کے لوگ رات کے اندھیرے اور آگ کی شدید کی وجہ سے آگ بجھانے میں ناکام رہے۔ علاقے کے لوگوں نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد حسن بہت غریب شخص ہے۔ گزشتہ رات لگنے والی آگ سے ان کا گھر اور گھر میں موجود تمام سامان جل چکا ہے۔ اس لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ، صوبائی حکومت، وزیر اعلی اور وزیراعظم سے ان کی بحالی کے امداد کی اپیل کرتے ہیں۔

۔