100

وزیر اعظم اپوزیشن سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں ، نعیم الحق

اسلام آباد(آوازچترال نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم اپوزیشن سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے اپوزیشن ملکی ترقی اور خارجہ پالیسی میں تعاون کرے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ وہ اعلان کرتے ہیں کہ وزیراعظم اپوزیشن سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے صرف اشارہ ہوجائے ، حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی ۔

Facebook Comments