تازہ ترین

غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ کی المناک وفات پرآنے والےتمام احباب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے ۔.جندولہ خان

چترال ( نمائندہ آوازچترال ) چترال کے معروف قانون دان و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ کی المناک وفات پر ان کے خاندان کے بزرگوں ، عزیزوں سابق ممبر جندولہ خان ، ریٹائرڈ ایس ایچ او عبد القیوم خان ،حاجی الف بیگ ، حاجی سید احمد و جملہ ورثا نے تعزیت کے آنے والےتمام احباب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ مرحوم کی علالت کے دوران علاج کیلئے اسے پشاور پہنچانے کے سلسلے میں شہزادہ کیپٹن سراج الملک، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے ان کے تمام وکلاء دوست اور برادری کے عزیزوں نے جو خدمات انجام دیں ۔ اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ اسی طرح ان کی وفات پر علاقے کے ممتاز شخصیات ، سیاسی قائدین،  سرکاری آفیسران ، وکلاء،  صحافی  ، علاقے کے عمائدین اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے ورثا کا غم بانٹنے کیلئے تعزیت کیلئے تشریف لائے ۔ اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چونکہ انفرادی طور پر سب کا شکریہ ادا کرنا ممکن نہیں ۔ اس لئے اخبار کے ذریعے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے ۔ جسے قبول کیا جائے ۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button