149

تحصیلدارو پٹواریوں کو آ بائی اضلاع میں تعینات کرنیکا فیصلہ

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) صوبائی حکومت نے صوبے میں ریونیو سٹاف کیلئے تبادلوں اور تعیناتیوں کے لئے نئی پالیسی جاری کرتے ہوئے تحصیل دار اور نائب تحصیل دار اور پٹواریوں کو ان کے آ بائی اضلاع میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ صوبائی محکمہ مال کی جانب سے تمام ڈویڑنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے نام جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مجاز حکام نے چیف سیکرٹری کی مشاورت سے نئی پالیسی جاری کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ محکمہ مال کے ریونیو سٹاف کو اب نئی پالیسی کے تحت علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔  جس کے تحت تحصیلدار، نائب تحصیلدار اور پٹواری کو ان اضلاع میں تعینات نہیں کیا جائے گا جہاں سے ان کا تعلق ہو اسی لئے ایسے تحصیلدار، نائب تحصیلدار اور پٹواری جو اپنے اپنے آبائی یا ڈومسائل رکھنے والے اضلاع میں تعینات ہیں انہیں فوری طور پر تبدیل کر کے پندرہ دن کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔