48

چترال کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔.ڈی پی او چترال

چترال( نمائندہ آوازچترال)تفصیلات کے مطابق چترال پولیس نے سال 2019 میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کل 310 کیسز درج رجسٹر کیے، جبکہ کل 346 ملزمان کو گرفتار کیا، جنکے قبضے سے 587.194 کلو گرام چرس، 11.66کلو گرام افیون، 557لیٹر شراب اور 14گرام ہیروئن برآمد کر لیے گئے۔چترال پولیس کی مجموعی کارکردگی دوسرے سالوں کے مقابلے میں کہی گنا بہتر رہی۔ ڈی پی او چترال وسیم ریاض خان  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سال رواں میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی چترال کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔منشیات فروش یا تو چترال چھوڑیں گے یا منشیات فروشی کا دھندہ۔ چترال کی یوتھ کو ہم نے ہر صورت اس لعنت سے بچانا ہے۔ چترال پولیس کا عزم ضلع چترال کو منشیات سے پاک کرنا ہے۔