تازہ ترین

چترال پولیس کے جوان گذشتہ چاردنوں سے لواری ٹنل روڈ پر مسافروں کی مدد میں مصروف

چترال ( نمائندہ آوازچترال ) مشکل وقت میں عوام کی خدمت کرنا کوئی چترال پولیس سے سیکھے۔ شدید سردی اور مسلسل برفباری کے دوران ڈی پی او چترال وسیم ریاض کی ہدایت پر چترال پولیس کے جوان گذشتہ چاردنوں سے لواری ٹنل روڈ پر مسافروں کی مدد کر رہے ہیں۔ ایک طرف ٹریفک ہدایات دے کر گاڑیوں کو محفوظ سفر کرنے کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ تو دوسری طرف پھسلن کی وجہ سے پھنسے ہوئے گاڑیوں کو دھکے دے کر سفر جاری رکھنے میں مدد دی جارہی ہے۔ ڈی پی او چترال نے لواری ٹنل اپروچ روڈ پر شدید برفباری کے سبب پہلے ہی سے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اور ضلع بھر میں برفباری کے نتیجے میں کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے مختلف تھانہ جات کو الرٹ رہنے کے احکامات دیے ہیں۔درین اثنا عوامی حلقوں نے چترال پولیس کی طرف سے لواری ٹنل میں مسافروں کی خدمات پر ان کی تعریف کی ہے۔ اور آئی جی خیبر پختونخوا و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ جان ہتھیلی پر رکھ کر لواری ٹنل پر خدمت کرنے والے پولیس آفیسران اور جوانوں کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے۔ تاکہ جوانوں کی حوصلہ افزائی ہو۔

Image may contain: one or more people, people standing and outdoor

Image may contain: one or more people, people standing, snow and outdoor

Image may contain: one or more people, people standing and outdoor

Image may contain: 1 person, standing, snow, outdoor and nature

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button