88

جی او سی ملاکنڈڈویژن میجرجنرل محمداعجازمرزا کی ہدایت پرپلائی،ملاکنڈمیں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

سوات( آوازچترال نیوز)جی او سی ملاکنڈڈویژن میجرجنرل محمداعجازمرزا کی ہدایت پرپلائی،ملاکنڈمیں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیاگیا۔اٹھ رکنی میڈیکل ٹیم (بشمول چارسول ڈاکٹرز)میں میڈیکل اسپیشلسٹ،چائلڈاسپیشلسٹ اوردولیڈی ڈاکٹرزبھی شامل تھیں۔اس میڈیکل کیمپ کے دوران گیارہ سوسے زائد مردخواتین اوربچوں کامفت معائنہ کیاگیااورانتظامات کوسراہا۔وہ بچوں میں گھل مل گئے اوران میں تحائف تقسیم کئے۔ علاقے کی عوام نے کیمپ کے انعقاد کوسراہتے ہوئے کہاکہ پاک آرمی کے جوان اگرایک طر ف وطن عزیزکی سرحدوں کے لئے تن من کی قرنیاں دے رہے ہیں۔تودوسری طرف عوام کے فلاح اوبہبودکے لئے بھی کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی فورسزپرفخرہے عوام ہرمحازپرپاک آرمی کے ساتھ کھڑی ہے۔