90

نئے سال کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری

اسلام آباد (آوازچترال نیوز ) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں3 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی، سمری میں پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش پر مبنی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری ارسا ل کردی ہے۔ سمری میں پٹرول کی قیمت 2 روپے 61 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 25 پیسے ، لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اسی طرح اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کردی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد یکم جنوری 2020ء سے اضافہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب دنیا کے کئی ممالک میں تیل کی قیمتیں جنوری 2020ء کیلئے برقرار رکھی گئی ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے بھی یکم جنوری 2020ء سے پٹرول اور ڈیزل کے نرخ مقرر کردیئے۔ جس کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ سپر 98 اور خصوصی 95 پٹرول کے نرخ جنوری 2020 میں بھی وہی رہیں گی، جو دسمبر 2019 میں متعین ہیں، سپر 98 پٹرول جنوری کے دوران 2.24 درہم فی لٹر میں مہیا ہوگا۔ماہ رواں دسمبر میں بھی اس کے نرخ یہی ہیں۔ خصوصی 95 پٹرول 2.12 درہم فی لٹرملے گا۔ دسمبر میں بھی اس کی قیمت یہی ہے۔ ڈیزل کے نرخوں میں جنوری 2020 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ موجودہ نرخ 2.38 درہم فی لٹر ہیں۔ جنوری میں بھی نرخ یہی رہیں گے۔ مزید برآں عوام پہلے ہی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث شدید مشکلات میں گھری ہوگئی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب سے تبدیلی سرکار برسر اقتدار آئی ہے عوام کے لیے پریشانیوں کا باعث بنی ہوئی ہے۔

Facebook Comments