129

21صو بائی ترقیاتی منصو بو ں کی منظوری ٗ چار منصو بے مؤ خر

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبر پختونخوانے 5590.066ملین روپے کی لاگت کے 21 پراجیکٹس کی منظوری دیدی ہے۔یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی جس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صوبے کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں بشمول پانی، صحت، سڑکوں اور پلوں، پینے کے پانی اور نکاسی، شہری ترقی، کثیر شعبہ جاتی ترقی، ریلیف اور بحالی، ٹرانسپورٹ، سائنس اور ٹیکنالوجی اورصنعتوں کے شعبوں سے متعلق 26پراجیکٹس پر تفصیلی غور و خوض کے بعد 21منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ چار پراجیکٹس کو موخر کر کے اصلاح کیلئے متعلقہ محکموں کو بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پانی کے شعبے میں منظور کئے گئے پراجیکٹس میں ضلع مردان یونین کونسلز باغ ارم، کس کورونہ، منگا، خزانہ ڈھیری، چمتار، مہوڈھیری، محبت آباد، بجلی گھراور ڈاگئی میں سیلاب سے بچاؤ کے پشتوں، کلورٹس، نکاسی کے نالوں اور سڑکوں کی تعمیر اور بہتر بنانے کے پراجیکٹس اور صحت کے شعبے میں سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سوات میں ڈینٹل کالج / ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ کیلئے آلات اور دیگر ضروریات کی خریداری کے منصوبے شامل ہیں اسی طرح سڑکوں اور پلوں کے شعبے میں ضلع ایبٹ آباد میں سجل کوٹ سے تھیسی(8کلومیٹر)سڑک کیلئے فیز یبلٹی سٹڈی، سڑک کی توسیع اور پختہ بنانے، ضلع مردان میں اراضی کے معاوضے کے واجبات کی فراہمی یعنی این سی سی روڈ سے نیو سنٹرل جیل مردان تک رابطہ سڑک کی اراضی کے معاوضے، ضلع کرک میں تحصیل کرک، تخت نصرتی اور بانڈہ داؤد شاہ کرک میں سڑکوں کی تعمیر، بحالی اور پختہ بنانے، ضلع ملاکنڈ میں یونین کونسلز خرکئی، درگئی۔ ورتارو، مہردی،جی یوخیل، ہیروشاہ، کوپر، بدرگہ، ایس ٹی کے خاص، ایس ٹی کے جدید، ایس ٹی کے بانڈہ جات، کوٹ اور صالح پٹی میں سڑکوں کی تعمیر، بحالی اور پختہ بنانے، ضلع ملاکنڈ میں پی کے18کی مختلف یونین کونسلز آگرہ،پیرخیل، طوطہ کان، ڈھیری جولاگرام، ملاکنڈ خاص، خار، بٹ خیلہ بالا، بٹ خیلہ لوئر، بٹ خیلہ وسط، ڈھیری، بانڈہ جئی، تھانہ خاص، تھانہ جدید اور پلئی میں اندرونی سڑکوں کی تعمیر، پی کے 30ضلع مانسہرہ کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر اور بحالی، قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پختہ سڑکوں کی تعمیر علاقہ محسود میں 5.5کلومیٹر سڑکوں کی بحالی اور چھ کلو میٹر سڑک کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔

Facebook Comments