تازہ ترین

مختلف اضلاع میں تعینات23ججوں کے تبادلے

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمد سیٹھ نے مختلف اضلاع میں تعینات 15 ڈسٹرکٹ سیشن ججوں سمیت 23جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں، گزشتہ روز رجسٹرارپشاورہائی کورٹ وجیہہ الدین کے دفتر سے جاری اعلامیہ کیمطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چارسدہ اصغر خان کو تبدیل کرکے جج سپیشل ٹاسک پشاور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیبرشاہد خان کو تبدیل کرکے اکاؤنٹیبیلیٹی کورٹ پشاور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومرکورٹ ڈی آئی خان فرحت اللہ خان کو تبدیل کرکے اکاؤنٹیبلیٹی جج پشاور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سپیشل ٹاسک مردان محمد آصف کوتبدیل کرکے نارتھ وزیرستان میں بحیثیت سیشن جج، ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کنزیومرکورٹ عبدالرؤف خان کوٹانک سے کوہاٹ، بدرالدین کو کنزیومرکورٹ کوہاٹ سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈی آئی خان۔  رجب علی کو کرک سے اے ٹی سی بونیر، ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نوشہرہ گوہررحمان کو کنزیومرکورٹ سوات، شہنازحمید خٹک کو کنزیومرکورٹ ہری پور سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نوشہرہ،کنزیومرکورٹ بنوں سے جہانزیب شنواری کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹانک، جہانگیرخان سپیشل جج ٹاسک فورس سوات سے کرک، لیاقت علی کو کنزمیورکورٹ کرک سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیبر، ممبریز خان خلیل کو نارتھ وزیرستان سے کنزیومرکورٹ ہری پور، اصغرعلی کو کنزمیورکورٹ مانسہرہ سے تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ ایندسیشن جج چارسدہ جبکہ ارشاد احمد خان کو ٹانک سے لوئرکوہستان میں تعینات کیاگیاہے۔  اسی طرح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام عباس کو نوشہرہ سے خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی، محمد حسنین کو کرک سے نوشہرہ جبکہ سینئرججز میں ظفراللہ کو خیبرسے دیر اپر، محمد ظہور کو دیراپر سے خیبر، جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم اللہ جدون کو ہری پورسے ثمرباغ، صدف علی خان کو سوات سے کوہاٹ، محمد وقار کو خوازہ خیلہ سے کوہاٹ اور عامر سجاد کو دیرلوئرسے خوازہ خیلہ سوات تعینات کردیا گیاہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button