82

بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات میں مشکلات

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کوبی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات میں مشکلات شدت اختیار کرگئیں پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے)کی جانب سے منصوبے کا ریکارڈ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے جانے لگا ایف ائی اے ذرائع نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی اے نے تاحال ریکارڈ حوالہ نہیں کیاایف ائی اے ذرائع کا مزیدکہاکہ منصوبہ کی تحقیقات کیلئے این ایچ اے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ اس ضمن میں ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم نے محکمہ ٹرانسپورٹ، پی ڈی اے سمیت دیگر محکموں سے بریفنگ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے ایف آئی اے ہائی کورٹ کے دائر اختیار کے اندر رہتے ہوئے تحقیقات کر رہا ہے واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے بی آر ٹی سے متعلق ایف آئی اے سے 45 روز میں رپورٹ طلب کر رکھی ہے اور دوسری جانب اعلان کے باوجود صوبائی حکومت نے تحقیقات روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے تاحال رجوع نہیں کیا۔

Facebook Comments