87

عالمگیر ویلفٸیر ٹرسٹ انٹرنیشنل کیجانب سےاپر چترال میں راشن اور کمبل تقسیم

 چترال(آوازچترال رپورٹ) عالمگیر ویلفٸیر ٹرسٹ انٹرنیشنل کیجانب سے حضرت اقدس مولانا مفتی فیض الدین صاحب مدّظلہم کی زیر سرپرستی اپر چترال میں راشن اور کمبل تقسیم ۔۔ 22 دسمبر 2019 کی انتہاٸی شدید سرد موسم درجہ حرارت منفی 10 میں چترال شہر سے 90 کلومیٹر دور اپر چترال کے انتہاٸی دورافتادہ علاقوں میں عالمگیر ویلفٸیر ٹرسٹ انٹرنیشنل کیجانب سے مستحقین غربإ مساکین میں راشن اور کمبل تقسیم کی گٸی ۔اپر چترال کے بالاٸی علاقہ جات تحصیل تورکھو اور موڑکھو اور تحصیل مستوج میں برفباری بھی 3 سے 4 فٹ پڑی ھے ۔علاقے کے عماٸدین علمإ کرام اورشعبہ زندگی کے مختلف طبقہ سے تعلق رکھنے والے حضرات نے اس شدید سرد ترین موسم میں غربإ میں پیکج تقسیم کرنے پر عالمگیر ویلفٸیر ٹرسٹ انٹرنیشنل کا دل کی اتھاہ گہراٸیوں سے شکریہ ادا کرتے ھوۓ ادارے کو خراج تحسین پیش کٸے ۔اسوقت حال یہ ھے کہ بالاٸی علاقہ جات میں شدید برفباری کیوجہ سے لوگ گھروں کے اندر محصور ھو گٸے ھیں ۔آنے والے 3 مہینے جنوری فروری مارچ شدید برفباری کے موسم ھیں ۔ان مہینوں میں لوگ کام کاج محنت مزدوری کرنے سے بھی عاجز ھیں۔ان تمام مشکل حالات میں عالمگیر ویلفٸیر ٹرسٹ انٹرنیشنل کا مستحقین کیساتھ اظہار ھمدردی اک احسن اقدام ھے ۔اللہ تعالی اس ادارے کو دن دگنی رات چوکنی ترقی نصیب فرماۓ ۔ از رضاکار فتح الرحمن چترالی منجانب حضرت اقدس مفتی فیض الدین صاحب مدّظلہم العالی

Image may contain: one or more people, mountain, sky, outdoor and nature

Facebook Comments