تازہ ترین

مائنس عمران خان کے بعد وزراء اعظم کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

لاہور ( آوازچترال نیوز ) حکومت میں مائنس وزیراعظم عمران خان کے بعد وزراء اعظم کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے، نئی حکومت میں شاہ محمود قریشی متحرک لیکن مضبوط امیدوار جام کمال ہیں، راجا پرویز اشرف، اور شہبازشریف بھی امیدوار ہیں۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر دانش نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ مائنس عمران خان اور آنے والی حکومت کے وزیراعظم کے امیدواروں میں شاہ محمود قریشی، میاں محمد سومرو، فخرامام، راجہ پرویزاشرف، شہبازشریف اور جام کمال ہیں۔ان میں راجہ پرویزاشرف، شہبازشریف اور جام کمال مضبوط امیدوار ہیں۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان نئی حکومت کے لیے سب سے زیادہ متحرک امیدوار شاہ محمود قریشی ہیں؟ لیکن سب سے مضبوط امیدوار جام کمال ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا بھی کہنا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی کیلئے رہبرکمیٹی نے رابطے شروع کردیے۔چاہتے ہیں موجودہ حکومت کو گھر بھیج کرمحدود وقت کیلئے قومی حکومت بنائی جائے۔ نیشنل حکومت میں وزیراعظم کا عہدہ کسی چھوٹی جماعت کو دیا جائے گا۔ ایسے شخص کو وزیراعظم منتخب کیا جائے گا جو سب جماعتوں کیلئے قابل قبول ہو۔نیشنل حکومت ایک یا دوماہ میں قومی ایجنڈے کے تحت انتخابی اصلاحات کے عمل کو پورا کرے، پھر ہم نئے الیکشن کے ذریعے ملک میں جمہوری حکومت قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ آئندہ انتخابات میں فوج کا کردار متنازعہ نہ ہو۔80ء کی دہائی میں جب الیکشن ہوتے تو سیاسی جماعتیں فوج کو نگرانی کرنے کا مطالبہ کرتی۔ لیکن اب سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ انتخابات میں فوج کا عمل دخل نہیں ہونا چاہیے۔ احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کا وہی حشر ہوگا جو 2008ء میں ق لیگ کا ہوا تھا۔نیب کے سیاسی مقاصد کا سب کو معلوم ہوچکا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button