96

سیکرٹری بورڈ آف ریونیو سمیت 10افسروں کے تبادلے

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔صو بائی حکومت نے دس صو بائی افسروں کی تقرریوں و تبادلو ں کے احکامات جاری کئے ہیں اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل سیکر ٹری پی اینڈ ڈی شاہ محمود کو محکمہ سٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ٗایڈیشنل سیکر ٹری فنانس میاں امین اللہ کو رجسٹرار کو آپریٹیو سوسائٹی ٗاپنی تعیناتی کے منتظر طارق علی خان کو سیکر ٹری بور ڈ آف ریو نیو اور ان کے پیش رو خورشید عالم کو ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی۔ سیکرٹری ٹو کمشنر ملاکنڈ آفتاب احمد خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ٗاپنی تعیناتی کے منتظر حبیب اللہ خان کو اسسٹنٹ چیف پی اینڈ ڈی ٗڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ انصار محمود کو سیکر ٹری ٹو کمشنر ملاکنڈ ٗسیکشن آفیسر ریلیف جبریل رضا کو ڈپٹی سیکرٹری ریلیف ٗاسسٹنٹ چیف پی اینڈ ڈی شازیہ عطاء کو ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے اور اپنی تعیناتی کے منتظر عدنان فرید کو ڈپٹی سیکر ٹری فنانس تعینات کیا گیا ہے۔

Facebook Comments