136

مستوج کے قریب فرنٹیر کور پبلک سکول چترال کی گاڑی کو حا دثہ سکول کے وائس پرنسپل سمیت چترال سکاوٹس کے دو جوان شہید

چترال( نمائندہ آوازچترال) اپر چترال کے علاقہ مستوج کے قریب فرنٹیر کور پبلک سکول چترال کی گاڑی کو حا دثہ سکول کے وائس پرنسپل سمیت چترال سکاوٹس کے دو جوان شہید اور دو ا فراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹیر کور پبلک سکول چترال کی گاڑی چترال سے مستوج جاتے ہوئے مستوج پل کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھا ئی میں جا گری جس کے نتیجے میں سکو ل کے وائیس پرنسپل اور معروف ماہر تعلیم سید الرحمن سکنہ ارسون چترال،سپاہی حفیظ اللہ ڈرائیور سکنہ میر کھنی چترال اور لانس نائیک رشید الحسن سکنہ رائین تو رکہو چترال مو قع پر شہید ہو گئے جبکہ سکول کے ایجو کیشن افیسر ابرا ہیم سکنہ لکی مروت اور لانس نائیک سمیع اللہ زخمی ہو گئے تمام لا شوں اور زخمیوں کو مستوج پہنچا دیا گیا ہے۔ شدید زخمی سمیع اللہ کو چترال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ چترال سے رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے اس المناک حا دثے کے نتیجے میں شہید ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا ہے او شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

Facebook Comments