تازہ ترین

چترال شہرمیں تیسرے روز اوراپر چترال لاسپور اور مستوج میں بھی جنرل(ر) سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ اظہار یکجہتی

چترال( نمائندہ آوازچترال)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال شہرمیں تیسرے روز اوراپر چترال لاسپور اور مستوج میں بھی جنرل(ر) سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے ریلی اور جلسے کا انعقاد کیا۔۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سابق صدر پرویز مشرف کی ملک Image may contain: 3 people, crowd and outdoorاور خاص کرچترال کے لئے اُن کے خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔اُنہوں نے کہا کہ سابق صدر پاکستان اور سپہ سالار کسی صورت میں غدار نہیں ہوسکتے اور جو عدالتی فیصلہ آیا ہے اُس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی۔جبکہ عوام چترال کا ان کے ساتھ خصوصی محبت ہے جس کیلئے چترال کے عوام نے اُنہیں اپنا محسن قراردیا ہے۔ مقررین نے کہا غیر قانونی، غیر مذہبی فیصلہ سنانے والے ججوں کو فوراً معطل کرنے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریلی میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس میں پاک فوج اور جنرل(ر) پرویز مشرف کے حق میں نعرے درج تھے۔

 

Image may contain: 2 people, crowd and outdoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button