84

مشرف کیس کے تفصیلی فیصلے سے خدشات درست ثابت ہوگئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد(آوازچترال رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلے سے خدشات درست ثابت ہوگئے، فیصلے میں استعمال کیے گئے الفاظ انسانیت، مذہب اور تہذیبی اقدار سے بالا تر ہیں۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم تمام تر صورتحال کے پیش نظر پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے میں استعمال کیے گئے الفاظ انسانیت، مذہب اور تہذیبی اقدار سے بالا تر ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک دشمن قوتوں کے حملوں کے ڈیزائن کو سمجھتے ہوئے اس کا مقابلہ کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج اور قوم نے پاکستان میں امن کے لیے بڑی قربانیاں دیں، انہیں واپس نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ملک پہلے ہے اور ادارہ بعد میں ہے، آج ہم دشمن کے ڈیزائن میں آکر اس کی عزت کو خراب نہیں ہونے دیں گے اور ملک اور ادارے کا بھرپور دفاع کریں گے۔

Facebook Comments